ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری ہسپتال میں وزیراعلی کمل ناتھ نے کرائی سرجری، عوام سے کی  اپیل

سرکاری ہسپتال میں وزیراعلی کمل ناتھ نے کرائی سرجری، عوام سے کی  اپیل

Sat, 22 Jun 2019 21:33:16    S.O. News Service

بھوپال، 22 /جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی آج سرجری ہوئی۔سرجری بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کی۔وزیر اعلی کمل ناتھ نے جمعہ کو ہسپتال جاکر اپنا چیک اپ کروایا تھا۔ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں کچھ پریشانی تھی جس کی سرجری کی گئی ہے۔اس ہسپتال میں آپریشن کے لئے ڈاکٹر دہلی سے آئے تھے۔سرجری سے پہلے وزیر اعلی کمل ناتھ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ عام مریض کی طرح ہی ہسپتال میں داخل ہوکر علاج کرا رہے ہیں۔اس وجہ سے کوئی بھی ان سے ہسپتال ملنے نہ آئے، تاکہ اسپتال میں علاج کرا رہے دوسرے مریضوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔وزیراعلی کمل ناتھ نے حمیدیہ اسپتال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمیدیہ بہت اچھا ہسپتال ہے،میں ملک کے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتا تھا، لیکن میں نے سرکاری حمیدیہ اسپتال کو ترجیح دی۔جہاں ایک طرف ریاست میں وی آئی پی کلچر کے اثرات میں ممبر اسمبلی اور وزیر علاج کے لئے بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں، وہیں کروڑوں کی جائیداد اور اور ریاست کے سربراہ ہونے کے بعد بھی سی ایم کمل ناتھ ایک سرکاری ہسپتال میں اپنا علاج کرانے پہنچے۔وزیر اعلی کمل ناتھ کے پاس 124 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی جائیداد ہے۔اس معاملے میں گاندھی میڈیکل کالج، بھوپال کے ڈین ارونا کمار نے کہا کہ وزیر اعلی کمل ناتھ حمیدیہ اسپتال میں ایڈمٹ کرائے گئے تھے،ان کی انگلیوں میں کچھ پریشانی تھی،ان کا آپریشن ہو گیا اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ہفتہ صبح ہی انہیں ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا،چند گھنٹوں کے لئے ڈاکٹروں نے ان کی نگرانی میں رکھا ہے،کچھ گھنٹوں کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیاگیا۔


Share: